5 مارچ 2016 - 17:46
یمن پر سعودی جارحیت میں دوہزار بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی لڑاکا طیارے یمن میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہے جس میں عام شہری مارے جارہے ہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے اور یمن کے شہریوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی بلاوقفہ ترسیل میں آسانیاں پیدا کرے۔
انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن مذاکرات کے ازسرنو آغاز اور جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں تیز کردے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امداد اسٹیفن اوبرائن نے کہا ہے کہ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دوہزار کے قریب بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسٹیفن اوبرائن نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف رواں سال کے آغاز سے لےکر اب تک کم سے کم نوے بچے سعودی حکومت کی بمباری میں مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی قیادت میں قائم عرب اتحاد، یمن میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈی نیٹر نے مزید کہا کہ یمن کے اسّی فی صد لوگوں کو ایندھن اور غذائی اشیا کی شدید ضرورت ہے۔
چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ ہزار یمنی شہری شہید اور بیس ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲